پریس یونین آف میڈیا اینڈ جرنلسٹ گروپ کی وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سےملاقات

(روزنامہ اپنی بات نیوز رپورٹر شورکوٹ )سلام عقیدت اُن تمام چراغوں کے نام جو صحافت کے افق پر روشن ستاروں کی مانند جگمگا رہے ہیں۔
الحمدللہ!
26 مئی 2025 کو وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ سے پریس یونین آف میڈیا اینڈ جرنلسٹ گروپ، پاکستان کے مرکزی وفد کی طے شدہ ملاقات صرف ایک شیڈول نہیں، بلکہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے۔
یہ وہ لمحہ ہے جہاں قلم کی حرمت، اظہار کی آزادی، اور صحافتی وقار یکجا ہو کر ایک نئی صبح کی نوید دے رہے ہیں۔
اس عظیم موقع پر میں دلی مسرت، فخر اور جذبات کی گہرائی سے لبریز دل کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں:
بانی و مرکزی چیئرمین محترم جناب علیم رؤف آرائیں صاحب
جن کی وژنری قیادت ہر قدم پر روشنی کا مینار ہے۔
مرکزی صدر جناب ڈاکٹر نظر حسین آرائیں صاحب
جن کی فکری بصیرت اور قومی صحافتی سوچ ہمارے قافلے کی سمت متعین کرتی ہے۔
مرکزی نائب صدر دوم جناب خالد فاروق صاحب
مرکزی نائب صدر سوم جناب رضوان علی آرائیں صاحب
جن کی تدبر آمیز رہنمائی ہر قدم پر کاروانِ صحافت کو تقویت بخشتی ہے۔
مرکزی جنرل سیکریٹری جناب محمد وسیم رضا صاحب
اور
مرکزی انفارمیشن سیکریٹری جناب غلام یاسین صاحب
جن کی انتظامی صلاحیتیں ہماری تنظیم کا مضبوط ستون ہیں۔
اور خصوصاً
او ایس آر ہیڈ محترمہ روبینہ نزیر صاحبہ
جن کی ہمہ جہت صلاحیتیں اور مسلسل کاوشیں ہمیشہ قابلِ رشک رہی ہیں۔
آپ سب نے جس خوبصورتی اور وقار سے اس اہم ملاقات کی راہ ہموار کی، وہ نہ صرف ہمارے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پوری صحافتی برادری کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے۔
یہ ملاقات ایک ایسا پل ثابت ہو گی، جو حکومت و صحافت کے درمیان اعتماد، شراکت اور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ایک مضبوط رشتہ تخلیق کرے گی۔
دعاگو ہوں کہ ربِ ذوالجلال ہمیں اتحاد، صداقت، استقامت اور حق گوئی کے ان اصولوں پر ثابت قدم رکھے، جو صحافت کا حسن اور حرمت ہیں۔
مبارک ہو!
یہ کارواں رواں ہے… اور ہم سب اس کے جاں نثار راہی!
منجانب پریس یونین میڈیا اینڈ جرنلسٹ گروپ ال پاکستان۔نیب تحصیل صدر شورکوٹ علی رضا کھوکھر

اپنا تبصرہ بھیجیں