آج کے دن کے حوالے سے دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا تفصیل سے ذکر موجو دہے، بطور مسلمان ہم انہیں اللہ کا نبی مانتے ہیں، انہیں اللہ پاک نے کئی معجزات سے نوازا تھا۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش پر آج قتل کا بازار گرم ہے، پوری دنیا میں جہاں جہاں مسیحی برادری بستی ہے، انہیں چاہیے کہ خون کی اس ہولی کو ختم کروانے کے لیے اپنا پورا زور لگائیں، مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے امن کےمشن پر عمل کروانے کے لیے کوششیں کرے۔ اور دنیا میں امن قائم کی جائے
نواز شریف، ہم دونوں مشنری اسکولوں سے پڑھے ہوئے ہیں، آج ہماری استاد مس پاؤل دنیا میں موجود نہیں،
ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، ان کا احترام کرنا چاہیے، محبت اور شفقت سے پیش آنا چاہیے، تاکہ وہ بھی خود کو ملک کا برابر کا شہری سمجھیں،
مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور اس کے بعد ہر شعبے میں اپنی خدمات انجام دی ہیں، خواہ وہ پاکستان کی جنگیں ہوں، سرکاری اداروں میں فرائض انجام دینے کی بات ہو۔
حضرت عیسیٰ اور قائداعظم، دونوں کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر ہے، اس وجہ سے اس دن کی اہمیت ہمارے لیے مزید بڑھ جاتی ہے۔
اقلیتوں اور ان کی کا تحفظ ہماری ترجیح رہی ہے، آپ سب پاکستان کے قابل فخر، برابر کے شہدی ہیں، آپ کی ترقی کا سفر اور بہتری ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔


