وزیر اعظم شہباز شریف نے شام میں محصور پاکستانیوں کے انخلا کے لیے لبنان کے وزیر اعظم سے رابطہ کیا ہے۔
اسرائیل کی فوجی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے لبنان کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔
’شام میں محصور پاکستانیوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے‘
لبنان کے ہم منصب سے بات چیت میں وزیر اعظم شام میں محصور پاکستانیوں کے انخلا کےلیے مدد کی درخواست کی۔
رپورٹ کے مطابق ایک اندازے کے مطابق سیکڑوں پاکستانی اس وقت شام میں محصور ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم نے شام میں موجود پاکستانیوں کے انخلا کو ترجیح قرار دیتے ہوئے حکام اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شام کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانیوں کے انخلا کے حوالے سے اجلاس ہوا۔


