Dastak Facilitator

مریم کی دستک کے تحت نوکری حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار

مریم کی دستک کے تحت نوکری حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار

ملتا ن( اپنی بات رپوٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ “مریم کی دستک” کے تحت شہر اولیاء میں گھر بیٹھے  سروسز کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے

شہریوں کی ایک کال پر انکے کاغذات،ریکارڈ اور اسناد کی فوری ترسیل ممکن بنائی جارہی ہے۔ رائیڈرز میں کٹس اور بیگ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے رائیڈرز کو عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔

ضلع ملتان میں 170 سے زائد رائڈرز کو عوام کی خدمت کے لئے منتخب کیا گیا ہےجو شہریوں کے گھر جا کر تمام سرکاری ریکارڈ ڈومیسائل ڈرائیونگ لائسنس فرد ملکیت اور دیگر پراپرٹی کاغذات سمیت تمام سروسز عوام کو ان کی دہلیز پر مہیا کریں گے۔

 اب تک ایک ماہ میں ایک ہزار کے قریب شہریوں کی کال پر سروسز فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مزید سروسز کو بھی مریم کی دستک پروگرام میں شامل کرے گی۔

شرائط

عام شہری دستک پر نوکری کے لیے بھی اپلائی کر سکتے ہیں نوکری کے لیے اپلائی کرنے کے لیے درج ذیل کچھ شرائط ہیں

شہری کا 18 سال سے زیادہ عمر کا ہونا

کم از کم انٹرمیڈیٹ یا ایف اے تک پڑھا ہوا ہونا

پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ

بینک اکاؤنٹ کا ہونا جو کہ شہری کے اپنے نام سے ہو

اپنی موٹر سائیکل اور ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا

موبائل یا ٹیبلٹ کا ہونا اور انٹرنیٹ کا پیکج ہونا

  درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار

اپنا تبصرہ بھیجیں