حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ

حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں رمت ڈیوڈ ایئربیس پر درجنوں راکٹ داغ دیے

ر حملے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر مزید حملے شروع کر دیے ہیں، اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز لبنان پر 400 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے تنصیبات کو تباہ کردیا تاہم حزب اللہ کی جانب سے نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ شمالی اسرائیل میں رمت ڈیوڈ ایئربیس پر درجنوں راکٹ داغے گئے

 گروپ کے مواصلاتی آلات کو نشانہ بنانے والے دھماکوں کے جواب میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر 24 گھنٹے میں بڑا جوابی حملہ ہوسکتا ہے۔

 اتوار کی صبح لبنان سے 100 سے زائد میزائل داغے گئے ہیں تاہم حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی اطلاع نہیں دی۔

 حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے راکٹ سے لگنے والی آگ کو بھجانے کے لیے ریسکیو کام جاری ہے جب کہ اتوار کی صبح حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔

لبنان سے آنے والے بیشتر راکٹ کو روک دیا گیا تاہم رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام متعدد راکٹس کو نہ روک سکا۔

حزب اللہ کے حملوں کے بعد حیفہ سمیت اسرائیل کے شمالی علاقوں میں اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ’ابراہیم عقیل‘ سمیت 12 سینئر کمانڈرز کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ لبنان نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت 37 افراد شہید ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں