گلاسکو میں ہونے والے پی ٹی آئی کے پروگرام میں گروپ بندی کی وجہ سے بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی

برطانیہ کے شہر گلاسکو میں ہونے والے پارٹی کے ایک پروگرام میں گروپ بندی اور براری کے ازم کی وجہ سے بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی،مرکزی راہنما راجہ محمداقبال نے پول کھول دیا۔

لندن (نمائندہ اپنی بات ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی راہنما راجہ محمداقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہے حمید پوٹھی اور عبدالقیوم نیازی کے برطانیہ دورے کا مقصد کچھ خاص برادریوں اور کچھ خاص گروپ کیلیے ہے جس کی وجہ سے اوورسیز کشمیر کمیونٹی میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے گروپ بندی کی وجہ سے برطانیہ کے شہر گلاسکو میں ہونے والے پارٹی کے ایک پروگرام میں گروپ بندی اور براری کے ازم کی وجہ سے بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی

گلاسکو میں ھونے والے پروگرام جو بیرسٹر گروپ نے کروایا جبکہ بیرسٹر سلطان محمود نے عمران خان سے بغاوت کرکے عمران خان کو چھوڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی میں بہت اختلافات رہا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بہت لوگوں اور پی ٹی آئی کے اوورسیز راہنما پروگرام میں شریک نہ ہوئے عبدالقیوم نیازی نے عبدالحمید پوٹھی کے کہنے پر کشمیری کمیونٹی کا ایک بہت ویل آرگنائزر پروگرام کی کمٹمنٹ کرکے اور ٹائم کنفرم کرکے جانے سے انکار کردیا

اس پروگرام میں پی ٹی آئی کے راہنما، جرنلسٹ، ڈاکٹرز،کونسلرز،اور کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی ویل نان لوگ شامل تھے جس کی وجہ سے بات تلخ کلامی کے بعد دست وگریبان تک پہنچ گئی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے لوگ اور پی ٹی آئی اوورسیز کارکن راہنما عبدالحمید پوٹھی پر سخت نالاں ہیں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ عبدالحمید پوٹھی کا رقم دیکر کشمیری کونسل ٹکٹ خریدنے کے علاوہ پارلیمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ایسے شخص کا پارٹی کے چیف آرگنائزر ہونا پارٹی کے ساتھ پارٹی ورکرز کے ساتھ ظلم ہے

لوگوں نے پی ٹی آئی کی سینٹر قیادت عمر ایوب اور محترم اسد قیصر سے پرزور اپیل کی ہے کہ چیف آرگنائزر آزاد کشمیر کا عہدہ کسی ایسے ذمہ دار شخص کو دیا جائے جو اپنی برادری کی بجائے پارٹی مفادات کیلیے جدوجہد کرے عبدالحمید پوٹھی نے عبدالقیوم نیازی کے دورہ برطانیہ کو متنازع بنادیا ہے جس میں انہوں نے اپنی برادری اور کچھ خاص لوگوں کو پرموٹ کرنے کیلیے ناکام کوشش کی ہے ہم اعلی قیادت چیف آرگنائزر اور صدر پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کو فوری عہدوں سے فارغ کرکے دیانتدار اور مخلص لوگوں کو ذمہ سونپ دی جائے تاکہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کا گڑھ بن سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں