کراچی غربی پريس کلب رجسٹرڈ کی سال 2025 کے منتخب ہونے والے عہدیداروں حلف برداری تقريب

کراچی(بیوروچیف اپنی بات ) کراچی غربی پريس کلب رجسٹرڈ کی سال 2025 کے منتخب ہونے والے عہدیداروں حلف برداری تقريب الجواد انٹر ميڈیت کاليج الله آباد ريڑھی روڈ لانڈھی ملير میں منعقد کی گئی،

حلف برداری تقريب میں صحافيوں سميت سياسی سماجی ادب اور مختلف شعباجات سے وابسطہ رہنماؤں نے شرکت کی، تقریب میں آئے ہوئے ادیبوں اور مفکروں نے سندھو دريا میں سے غير قانونی طور نکلنے والے 6 کئنالوں کو ختم کرنے کی مانگ کی، کراچی سميت پوری سندھ کے مظلوم لوگوں کا بنا کسی فرق کے اعلی ايوانوں تک اٹھایا جائے گا۔
پروگرام میں آئے ہوئے مھمان خاص سينئر صحافی و روزاني ھلچل حيدرآباد جي چيف ايڈیٹر محمد يونس مھر، دھرتی ٹی وی نيوز ڈاریکٹر زوھيب زرداری، ميمن اتحاد کے مرکزی عھديدار سردار اياز ميمن اور ظھير ميمن نے نئے آئے ہوئے عہدیداروں کو محمد يونس مھر نے حلف دلوایا،
جس میں چيئرمين محمد اصغر پاتنی، صدر عبدالعليم ميمن، نائب صدر آدم سريلو، جنرل سيکريٹری محمدعلی وگھيو،جوائنٹ سيکریٹری نجيب احمد خاصخيلی، فنانس سیکریٹری مير موسا چنا، پريس سیکریٹری منصور احمد چانڈيو، آفيس سيکریٹری غلام مصطفی پاتنی، جبکہ محمد يونس مھر کا کہنا تھا کہ سندھی صحافیوں نے ھميشه اپنے پسے ہوئے لوگوں کا مضبوط آواز بن کر اعلی ایوانوں تک پہنچایا ھے،
اس وقت سب سے بڑا مسئلہ سندھو دريا میں سے 6 غير قانونی کئنال نکالے جارھے ہیں، زوھيب زرداری کا کہنا تھا کہ سچا صحافی اپنے سر دھڑ کی بازی لگا کر صحافت کرتا ھے، پريس کلب صحافيوں کا گھر ھے، پريس کلب مظلوم لوگوں کی آخری امید ہوتی ھے، اگر وہاں پر بھی مظلوم لوگوں سے انصاف نہیں ہوگا تو یقینا عام مخلوق کا صحافت پر اعتماد اٹھ جائے گا.
سردار اياز علی ميمن کا کہنا تھا کہ غربی پریس کلب کے عہدیداروں کو مبارکباد پيش کرتا ہوں، ویسٹ پريس کلب کے چيئرمين اصغر پاتتی صدر عبدالعليم ميمن کا کہنا تھا کہ صحافی مظلوم لوگوں کا ترجمان ھے، صحافی کے دوست کم اور دشمن زیادہ ہوتے ہیں،
ہم جس علائقے میں صحافت کرتے ہیں وہاں پر بڑے چيلنجز ہیں، یہاں پرگورنمنٽ کی طرف سے کوئی بھی بنيادی سھولت نہیں دی گئی، الجواد سکول اور کالج کے سربراہ محمد عالم شير اعوان اور ظھير احمد ميمن کی جانب سے آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کی سوکھڑی اجرک کے تحائف پیش کیئے گئے اور ایوارڈ بھی تقسیم کیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں