عوام پولیو کے قطرے سے محروم بچوں کی نشاندھی کریں،ڈپٹی کمشنر

کراچی(بیورو چیف اپنی بات) ڈپٹی کمشنر کورنگی آفس میں ڈسٹرکٹ سطع پر 9 فروری سے شروع ھونے والی پولیو مہم کی تیاریوں اور مہم میں سماجی کارکنان، علماء کرام اور عوامی نمائندوں کی شرکت وتعاون اور بھرپور حصہ لینےکے حوالے سے اھم میٹنگ ھوئی جس میں ماڈل ٹائون کی نمائندگی چیئرمین خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن و ممتاز سماجی کارکن زاہد رحیم نے کی اور ملک کو پولیو فری بنانے کی جدوجہد میں پولیو ورکرز کے شانہ بشانہ شریک ھونے کا عزم کا اعادہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو صاحب نے اجلاس کی صدارت کی اور تمام والیئنٹرز کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنی اہم مصروفیات میں سے وقت نکالتے ھوئے قومی اور اہم مقصد کے لیِے یہاں تشریف لائے۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے تمام والیئنٹرز سے کہا کہ وہ اپنے اپبے علاقے میں پولیو کے قطرے سے محروم بچوں کی نشاندھی کریں اور ان کے والدین کو راضی کریں کہ وہ اس خطرناک بیماری سے بچنے کے لیِے پولیو کےدو قطرے ضرور پلائیں۔۔اسسٹینٹ کمشنر شگفتہ نے تفصیلی طور پر شرکاء کو پولیو مہم کی اہمیت اور 100 فیصد رزلٹ کے حصول کے لیئے تعاون کی درخواست کی سب کے تعاون سے انشاء اللہ پاکستان کو پولیو فری بنائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں