سلام ڈیفینڈرز آف پاکستان کانفرنس 2025، شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین

سلام ڈیفینڈرز آف پاکستان کانفرنس 2025، شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین
چولستان یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب، قومی شخصیات کی شرکت اور حب الوطنی کا مظاہرہ
بھاولپور (شفقت حسین سے اپنی بات ) سلام ڈیفینڈرز آف پاکستان کانفرنس 2025منعقدہ: چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، بہاولپورتاریخ: 14 مئی 2025 | وقت: صبح 8:45 تا 11:00 بجے پاکستان کے عظیم محافظوں، شہداء، غازیوں، اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے “سلام ڈیفینڈرز آف پاکستان کانفرنس 2025” کا شاندار انعقاد چولستان یونیورسٹی بہاولپور میں پاکستان انٹرپرینیور ایمپاورمنٹ فورم (PEEF) اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاولپور ڈویژن کے اشتراک سے کیا گیا۔

کانفرنس کا مقصد ان عظیم قربانیوں کو سراہنا تھا جن کے باعث آج ہم ایک آزاد، خودمختار اور باوقار قوم کی حیثیت سے موجود ہیں۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد مظہر ایاز، وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی نے کی۔PEEF کی چیئرپرسن محترمہ شازیہ نورین خان نے کانفرنس میں خوش آمدیدی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن نہ صرف ہماری مسلح افواج اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، بلکہ ایک عہد ہے کہ ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کی سالمیت و ترقی کے لیے متحد رہیں گے۔ تقریب میں مہمان خصوصی اور معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں شامل تھےپروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم – وائس چانسلر، ویمن یونیورسٹیاسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹ کونسل زاہد صاحب ڈاکٹر صغریٰ رانا – صدر، ایریڈ سید دانیال کاظمی – AI انٹرپرینیور عبدالرحمن خان – ڈائریکٹر آپریشنز، PEEF نسرین انور – سماجی سیاسی شخصیت فوزیہ ایوب – سابق MPA (ن لیگ) اسامہ مجید چنڑ – نوجوان کاروباری شخصیتابرار خان عباسی – شعبہ موسیقی عثمان انجم – ماہر تعلیم ڈاکٹر قیصرہ – سماجی کارکن ایم. اطہر – نمائندہ دنیا نیوز حسن رضا – ڈائریکٹر یوتھ، PEEF کی تقریب میں نعت، ملی نغمے، اور وطن سے محبت کا اظہار مختلف مقررین کی زبانی سننے کو ملا، جنہوں نے اپنی تقاریر، شاعری اور ترانوں کے ذریعے پاکستان کے دفاعی جذبے کو سراہا۔ ابرار خان عباسی نے اپنے نئے قومی نغمے کے ذریعے شہداء پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آخر میں چولستان یونیورسٹی کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق نے تمام مہمانوں، طلباء، اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقریبات نوجوان نسل میں حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اختتام: 11:00 بجےجاری کردہ: پاکستان انٹرپرینیور ایمپاورمنٹ فورم (PEEF)رابطہ: شازیہ نورین خان، چیئرپرسن – 0302-7809400

اپنا تبصرہ بھیجیں