خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشین کے زیر انتظام 102ویں مفت آئی/ میڈیکل کا اہتمام

کراچی(اپنی بات بیوروچیف ) خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشین کے بانی و چیئرمین زاہد رحیم نے انجمن اتحاد المسلمین پرتاب گڑھ کے تعاون ، اودھ جنرل ہسپتال لانڈھی نمبر 3 اور عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ ( انٹر نیشنل) کے اشتراک سے اودھ پبلک اسکول منظور کالونی میں 102 ویں مفت آئی/ میڈیکل کا اہتمام کیا
جس میں آئی سرجن ڈاکٹر شایان شادمانی کی ٹیم نے آنکھوں کا معائنہ کیا اور 54 مریضوں میں موتیا کی تشخیص کی۔
سونولوجسٹ ڈاکٹر عبداللہ بن زبیر نے 25 مریضوں کے الٹراساونڈ کیئے۔ اودھ جنرل ہسپتال کی ماہرجنرل فزیشن و گائنلوجسٹ ڈاکٹر تسنیم، چائلڈ اسپیشلسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر گل محمد اور عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹر نیشنل کے ڈاکٹرز فزیشن نے 380 مریضوں کا معائنہ کیا۔ تمام مریضوں کے بلڈ شوگر، بلڈ گروپ، کالیسٹرول ٹیسٹ بھی مفت کیئے۔
کیمپ آرگنائیزر زاہد رحیم نے میڈیا کو بتایا کہ موتیا کے تما م مستحق مریضوں کا 31 جنوری کو عقیلہ لطیف میموریل ہسپتال نارتھ کراچی میں امریکن فولڈ ایبل لینس کے ساتھ بالکل مفت آپریشن کیا جائیگ اور ان کو پک اپ اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی مفت دی جائینگی۔
انھوں نے مفت میڈیکل کے بہترین انتظامات پر انجمن اتحاد المسلمیین پرتاب گڑھ کے صدر خلیل الدین قریشی، جنرل سکریٹری فیصل شہاب، جوائنٹ سکریٹری محمد شبیر، انفارمیشن سکریٹری کاشف اور خد مات انجام دینے والے والیئنٹرز کا بھی شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی باہمی تعاون سے انسانیت کی خدمت کرتے رہینگے۔


